سید مہربان علی شمسی
سبزواری تبریزی کڑیوال قلندری جعفری
سید مہربان علی شمسی سبزواری تبریزی امام علی علیہ السلام کے اکتالیسویں پوتے ہیں، جن کی ولادت 1 دسمبر 1987 میں ایک چھوٹے سے شہر ٹنڈومحمد خان میں ہوئی جو کہ صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے 40 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔ بچپن سے ہی سید مہربان علی شمسی سبزواری تبریزی اپنے دادا سید حسین شاہ شمسی سبزواری تبریزی سے بہت زیادہ لگائو رکھتے تھے جو اُنہیں اپنی خاندانی کتابوں کے بارے میں بتاتے رہتے تھے اور یوں مہربان علی کو بچپن سے ہی اپنے بزرگوں سے لگائو تھا اور اُن کی کتابوں سے ان کی دلچسپی بڑھتی گئی۔
سید مہربان علی شمسی کی اپنے خاندان کے بزرگوں کے علوم سے دلچسپی اور اپنے خاندان کے صدیوں پرانے کتب کو منظر عام پر لانے کی کوشش کو دکھتے ہوئے تاریخ 13 اکتوبر 2022 ہندو پاک کے تمام شمسی جعفری سادات جن میں کئ درگاہوں کے گدی نشین اور ساتھ ساتھ چیف آف سادات شمسیہ و جعفریہ بھی شامل تھے ان سب نے مل کر سید مہربان علی شمسی سبزواری تبریزی کی شمسی قلندری طریقت کی دستاربندی کروائی۔
شمسی قلندری طریقت کی دستاربندی
دستاربندی شمسی جعفری کڑیوال سادات کی طرف سے
فقر کا چلہ
سید مہربان علی شمسی پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے محض 34 سال میں فقر کا چلہ مکمل کیا اور اس خوشی کے موقع پر مختلف درگاہوں کے گدی نشینوں نے سید مہربان علی کو چلہ گاہ میں آکر مبارکباد دی۔
کتابت
سید مہربان علی شمسی نے ابھی تک 75 سے زائد کتابیں شائع کروائی ہیں جو مختلف علوم، خاندانی وظائف، گنان پاک اور اہل بیت کے اقوال و سوانح حیات پر مبنی ہیں جو سید مہربان علی کے آباؤ اجداد حضرت شاہ شمس تبریز سبزواریؒ ، حضرت قلندر لال شہبازؒ، حضرت صدرالدینؒ ، حضرت حسن کبیرالدین المعروف حسن دریاؒ ، سید رحمت اللہ ؒ ، سید تاج الدین المعروف شاہ طریلؒ، سید فتح علی شاہ باباؒ ، سید فاضل علی شاہؒ ، سید مشائخؒ ، سید امام شاہؒ ، سید غازی شاہؒ، سید کبیر شاہؒ، سید سلطان شاہؒ اور بی بی بادشاہ زادیؒ سے منسوب ہیں۔
مختلف مسلک کے علمائے کرام نے سید مہربان علی شمسی کی کاوشوں کو سراہہ اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔
سید مہربان علی شمسی جعفری کے خاندان کی درگاہیں
مہربان علی کی خدمات
شاہ شمسؒ لائبریری (علم و ادب اکیڈمی)
مہربان علی شمسی نے دربار عالیہ بی بی بادشاہ زادی شمسیؒ میں علم و ادب اکیڈمی کے ساتھ ساتھ شاہ شمسؒ لائبریری کی بھی بنیاد رکھی ہے جہاں علمی وادبی تقریبات مہربان علی کے والد سید فتح علی شاہ شمسی کی سر پرستی میں منعقد کی جاتی ہیں۔
مہربان علی اپنے بھائیوں کے ساتھ سے ان سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں
مہربان ٹی وی
سید مہربان علی شمسی سبزواری تبریزی اپنے خاندان کی رسم پر عمل کرتے ہوئے اپنی آواز میں اپنی خاندانی کتابوں کو چھوٹی چھوٹی ویڈیوز کی شکل میں بناتے رہتے ہیں تاکہ انسان آپس میں محبت کے ساتھ رہ سکیں اور ایک دوسرے کی عزت کرکے معاشرے کو بہتر بنا سکیں۔
مہربان بُکس
مہربان علی نے اپنے آباوآجداد کا علم کتابوں کی صورت میں پھیلانے کے لیے مہربان بُکس کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو قدیمی کتابوں کا فارسی اور عربی سے اردو اور انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے اور کتابوں کی ترتیب پر کام کرتا ہے۔
مہربان فاؤنڈیشن
مہربان علی نے اپنے آباوآجداد کا علم کتابوں کی صورت میں پھیلانے کے لیے مہربان بُکس کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو قدیمی کتابوں کا فارسی اور عربی سے اردو مہربان فاؤنڈیشن پاکستان میں غیر منافع بخش، غیر سرکاری، سماجی فلاح و بہبود کی تنظیم ہے جو کہ مہربان علی نے قائم کی ہے، جس کا مقصد عوام کو مفت صحت، تعلیم اور انسانی حقوق فراہم کرنا ہے، مہربان فاؤنڈیشن کی ساری خدمات کو مہربان علی کے بڑے بھائی سید شان علی شاہ شمسی سبزواری تبریزی منظّم کر رہے ہیں، جس میں مہربان اسکول، مہربان ہاسپیٹل، دسترخوان امام حسن علیہ السلام، مُستحقین کے لئے مُفت راشن، اجتمائی قربانی اور بیروزگاری ختم پروگرام شامل ہیں۔ انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے اور کتابوں کی ترتیب پر کام کرتا ہے۔
مہربان شادی دفتر
کیوں کہ ہمارے یہاں آج کل کے دور میں اچھے رشتے ملنا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے تبھی مہربان علی نے مہربان شادی دفتر قائم کیا ہے تا کہ جو انسان اپنی شادی کے لئے اچھا رشتہ حاصل کرنا چاہیں تو ان کو آسانی سے بہترین رشتے میسر کئے جاسکیں۔ مہربان شادی دفتر کی خدمات مہربان علی کے بھائی سید جان علی شمسی سبزواری تبریزی انجام دے رہے ہے۔
مہربان اسٹونز
جیسا کہ آج کل کے دور میں اصل پتھر، اپنے نام اور برج کے حساب سے حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے تبھی مہربان علی نے مہربان اسٹونز کی بنیاد رکھی تاکہ ہر پتھر پہننے والے کو اُس کا لکی پتھر آسانی سے مل سکے، مہربان اسٹونز کی خدمات مہربان علی کے بھائی سید عمران علی شمسی سبزواری تبریزی انجام دیتے ہیں۔
علم جفر
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ ”ہم اہلِ بیت پر (2) قسم کے علم نازل ہوئے، (1) شریعت کی صورت میں جو ساری اُمّت کے لئے ہے (2) جفر کی صورت میں جو ہم اہلِ بیت کی میراث ہے، مہربان علی نے علم جفر کی روشنی میں مختلف پریشانیوں کے جو جو وظائف اپنے دادا پر دادائوں کی لکھی ہوئیں کتابوں سے پڑھے،وہ انہوں نے فی سبیل اللہ اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن پر رکھ دیے ہیں تاکہ ہر خاص و عام اُس سے فیض حاصل کر سکےاور شادی کے لئے تاریخِ پیدائش کےحساب سے جو رشتہ جس انسان کے لئے بہتر ہے وہ معلوم کرنے کے لئے مہربان علی نے اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں (پرفیکٹ میچ) کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا ہے تاکہ ہر انسان شادی سے پہلے اپنے رشتے کا فی سبیل اللہ استخارہ کر لے۔
انسان کا نام انسان کی زندگی میں کامیابی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے تبھی مہربان علی نے ہر پیدا ہونے والے بچے کے لئے ایک شعبہ قائم کیا ہے جس میں تاریخ پیدائش کے حساب سے اپنا لکی نام ، مطلب کے ساتھ فی سبیل اللہ حاصل کر سکتا ہے۔ لکی پتھر معلوم کرنے کے لئے لوگ ادھر اُدھر بھاگتے تھے تبھی مہربان علی نے ایک شعبہ اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں قائم کیا ہے جس میں ہر انسان اپنے نام اور تاریخ پیدائش کے حساب سے اپنا لکی پتھر معلوم کر سکتا ہے۔